اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کیلئے  چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ صدر مملکت کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔خط میں لکھا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرے۔الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے تاکہ قیاس آرائیوں پر مبنی پروپیگنڈے کو ختم کیا جاسکے۔صدر مملکت عارف علوی کے خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کا حوالہ بھی دیا گیا، آئین کا آرٹیکل 224 اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 دن میں پر الیکشن کرانے پرزور دیتا ہے۔آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد ای سی پی کا بنیادی اور لازمی فرض ہے۔صدر مملکت نے  چیف الیکشن کمشنراور ممبران کو آئین کے تحت حلف کے مطابق بنیادی ذمہ داری کی یاددہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 218 (3) ای سی پی کو انتخابات کو یقینی بنانے کا فرض تفویض کرتا ہے۔الیکشن کمیشن فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا تو آئین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار اور جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سربراہ ِمملکت ہونے کی حیثیت سے آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا۔آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج سے بچنے کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے۔صدر مملکت عارف علوی کے خط میں آئین کی تمہید،قرارداد ِمقاصد کا بھی حوالہ دیا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ریاست اپنی طاقت اور اختیار کو عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی۔قرارداد ِمقاصد قوم کے آبا ؤاجداد کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین میں جمہوری اصولوں اور اقدار کی پابندی اور پیروی کے بارے میں کوئی ابہام نہیں۔دنیا کی پرانی جمہوریتوں نے جنگوں کے دوران بھی انتخابات میں کبھی تاخیر نہیں کی۔امریکا نے 1812 میں برطانیہ کے ساتھ جنگ کے باوجود انتخابات کرائے۔انہو ں نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ابراہم لنکن نے1864 میں خانہ جنگی کے دوران بھی انتخابات کو معطل کرنے کا نہیں سوچا۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ضمنی الیکشن کا اعلان کرکے آئینی قدم اٹھایا۔ان کا کہنا ہے کہ پختہ خیال ہے کہ انتخابات ملتوی یا ان میں تاخیر کرنے کا جواز فراہم کرنے والے حالات ملک میں نہیں۔حالیہ عالمی تاریخ ثابت کرتی ہے کہ انتخابات کے التوا  نے جمہوریت کو طویل مدتی نقصان پہنچایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے