پشاور(مانند نیوز ڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک اگلا الیکشن کسی دوسری پارٹی سے لڑینگے، انہوں نے کبھی بھی الیکشن ایک پارٹی سے نہیں لڑا۔گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کو کہتا ہوں آپ کے گورنر 4 برس میں 400 آدمیوں سے بھی نہیں ملے مگر آج لوگ کہتے ہیں کہ عوامی گورنر آیا ہے، میرے پاس پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی آتے ہیں۔الیکشن پر اثر انداز ہونے کے الزام سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہار تسلیم کرلی ہے، آپ کی حکومت میں ہم نے انتخابات لڑ کر میئر منتخب کیا، پی ٹی آئی نے قسم کھائی ہے کہ ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدارنہ الیکشن کرائے اور الیکشن کمیشن حالات کو دیکھ کر الیکشن کا فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن کو رائے دیتا ہوں حکم نہیں۔انہوں نے کہا کہ سو جنازے ہم نے اٹھائے ان کا ایک ایم پی اے بھی حاضر نہیں ہوا، عمران خان نے پولیس کو ریاستی اداروں کے خلاف کھڑا کردیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے