اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور اسپیکر کے موقف کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ تبدیل کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تحریکِ انصاف کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی معطلی کے بعد تحریکِ انصاف کے ارکان نے جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب یہ فیصلہ تبدیل ہو گیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی عدالتی تحریری فیصلے کی روشنی میں ہی قومی اسمبلی میں آئیں گے۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے موقف کے بعد پی ٹی آئی کے ممبران نے فیصلہ تبدیل کیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفوں کا معاملہ معطل کے بجائے کالعدم ہو تو ہی پی ٹی آئی کے ممبرانِ قومی اسمبلی واپس آئیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے