اسلام آباد (مانند نیوز) تجزیہ کار شہباز رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام پر 400 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا تاہم وفاقی کابینہ نے ابھی حتمی منظوری دینی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارشہباز رانا کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام سے چار ماہ میں 237 ارب روپے اضافی طور پر وصول کر لیے جائیں گے، شہری پہلے ہی بجلی کے ایک یونٹ کی اوسط قیمت تقریباً 27 روپے ادا کر رہے ہیں، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 17 فیصد لگائے جانے والے ٹیکس اس کے علاوہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3.3 روپے سے لے کر 15.52روپے اضافہ کیا جائے گا، گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں سات روپے فی یونٹ کا اضافہ ہو گا،کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے کو دی جانے والی فی یونٹ 3.30 روپے بجلی کی سبسڈی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اب ان کو بجلی ایک یونٹ تقریباً ساڑھے 16کا پڑے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے