لاہور (مانند نیوز) لاہور شہر میں آج کل ایک خاص چور کے بڑے چرچے ہیں، یہ چور بڑی کوشش کے باوجود پولیس کے قابو میں نہیں آرہا۔ درجنوں وارداتوں کے باوجود یہ چور اب تک پولیس کی نظروں سے اوجھل ہے۔

یہ چور گھر ، دکان یا فیکٹری میں نقب نہیں لگاتا بلکہ بجلی کے میٹر چراتا ہے۔ لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ، گارڈن ٹاؤن ۔ مسلم ٹاؤن اور وحدت کالونی کے رہائشی اب تک اس شاطر چور کا نشانہ بن چکےہیں۔

ملزم کا طریقہ واردات بھی برا انوکھا ہے، وہ چرائے گئے میٹر بازار میں نہیں بیچتا بلکہ جس کا میٹرچراتا ہے اسی کو ہی بیچ دیتا ہےْ

چور میٹر اتارتا اور میٹر کی جگہ رابطے کے لئے اپنا واٹس ایپ نمبر لگا آتا ہے، موبائل ایپ کے ذریعے پیسے موصول ہونے پر چوری شدہ میٹر کی وصولی کی جگہ بتا دیتا ہے۔ چور اتنا تیز ہے کہ وصولی کے لئے ہر بار مخلتف نمبر دیتا ہے۔

روشنیوں کے دشمن اس ملزم نے گھروں اور دکانوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو بھی نہیں بخشا۔ میٹر چوری کی متعدد وارداتوں کے باوجود کسی نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور نہ ہی پولیس نے خود سے ایکشن لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے