اورکزئی (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر احمد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پولیس ہیڈکوارٹرز بابر میلا پہنچنے پر ایس پی انویسٹیگیشن علی حسن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر دیسوار علی، لائن آفیسر ملک جنان، OASI عجب خان سمیت پولیس کے جوانان نے نوتعینات ڈی پی او کا تپاک استقبال کیا اور ہار پہنائے۔ڈی پی او اورکزئی نذیر احمد خان نے اورکزئی پولیس کا والہانہ استقبال پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹھوس اور بھر پور اقدامات اٹھائیں جائینگے،پولیس افسران مجرمان اشتھاریوں، بھتہ خور، منشیات فروش و منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائیاں تیز کریں، کوئی بھی آفیسر بدمعاش اور جرائم پیشہ افراد سے کسی قسم کا تعلق یا رابطہ نہ رکھیں۔ انہوں نے کہا اورکزئی پولیس بہادر پولیس ہے تھانہ جات و گاردات کی سیکیورٹی اور ان کی صفائی ستھرائی کے معائنہ کے لئے تھانہ جات، چوکیات اور گاردات سمیت حساس مقامات کے دورے وقتا فوقتا کریں گے۔ عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیا جائے گا۔منشیات اور دیرینہ دشمنیوں کے خاتمے کے لئے مہم کو برقرار رکھا جائے۔ ضلع میں اسلحہ نمائش بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا، ناجائز اسلحہ و اسلحہ نمائش کے خلاف پولیس کاروائی کریں۔ مزید انہوں نے کہا تمام پولیس جوانان خوبصورت اور صاف ستھرا ٹرن آوٹ کا استعمال کریں۔