پشاور (مانند نیوز) ویکٹم سپورٹ ڈیسک آفیسرخدمت مرکزمردان عنبرین نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس مردان ترجیحی بنیادوں پر خواتین کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کام کر رہا ہے،ضلع مردان کے8 ماڈل پولیس سٹیشن میں وومن ڈیسک قائم ہیں جن میں تربیت یافتہ لیڈی پولیس آفیسرز تعینات ہیں جو خواتین کے مسائل اور ان کو فوری حل کرنے کیلئے24 گھنٹے میسر ہوتی ہے،اگر کسی ویکٹم کو ہسپتال لے جانا ہو،شلٹر ہوم وغیرہ تو وومن ڈیسک کی خاتون پولیس آفیسر ان کے ساتھ انکی حفاظت کیلئے موجود رہتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے جذبہ پروگرام کے زیر اہتمام ’’خواتین کیلئے محفوظ مقامات اور انکے معاونت کرنے والے ادارے‘‘ کے حوالے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،پروگرام سے ضلعی مصالحتی کمیٹی کے رکن مفتی ضیاالاسلام،ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کے پروگرام جذبہ کے لوکل ریسورس پرسن نصرت آرا،،وکیٹم سپورٹ آفس تھانہ شیخ ملتون رابعہ گل اور وومن ڈیسک نادیہ نے بھی خطاب کی،اجلاس میں جذبہ گروپ، وویمن لیڈرز، کونسلر، وویمن ووٹر نیٹ ورک، یوتھ گروپ، میڈیا اور ضلع فورم کے ممبران نے شرکت کی،پروگرام سے ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کے پروگرام جذبہ کے لوکل ریسورس پرسن نصرت آرا نے جذبہ پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہو ئے کہا کہ جذبہ پروگرام پاکستان کے منتخب اضلاع اور گلگت بلتستان میں عورتوں کی سیاسی عمل میں موثر شمولیت یقینی بنانے اور ان کے مسائل کے حل کےلئے کام کیا جارہا ہے کیونکہ سیاسی عمل میں خواتین کی عملی اور موثر شمولیت اور ان کے مسائل کے حل کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ مرد اور عورت، دونوں مل کر بناتے ہیں لہٰذا ہمیں اپنی سوچ اورطرز زندگی تبدیل کرنا ہوگا۔ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں سب برابر ہوں، سب کو حقوق ملیں، تحفظ حاصل ہو اور زندگی گزارنے کیلئے سازگار ماحول بھی ہو۔ عنبرین نے کہا کہ وکیٹم سپورٹ اینڈوومن ڈیسک کے قیام کا مقصد ہی خواتین کے ساتھ ہونیوالے مختلف نوعیت کے واقعات کو ناصرف روکنا بلکہ ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانا بھی ہے۔انہوں نے خواتین سے کہا کہ عام شہریوں میں وومن ڈیسک کی افادیت اور مسائل کے فوری حل اور کردار کے حوالے باقاعدہ شعور اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں تاکہ مختلف واقعات سے متاثرہ خواتین، خواجہ سراوں اور بچوں کی مدد اور معاونت کے عمل کو مزید تقویت دی جاسکے۔حکومت اپنا کام کررہی ہے، میڈیا،غیر سرکاری تنظیموں سمیت سب کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا اور لوگوں کو آگاہی دینا ہوگی۔ خواتین کے حقوق و تحفظ یقینی بنانے میں آگاہی بہت اہم ہے، اس کے ذریعے معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کے بہت سارے کیسز ہوتے ہیں جو حل کر دیے جاتے ہیں ، ہم دن رات لوگوں کے تحفظ کیلئے کام کرتے ہیں، ہر شکایت پر پہنچتے ہیں اور مسئلہ حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔خواتین کے مسائل سنگین ہیں جنہیں کوئی بھی حکومت یا ادارہ ا کیلئے حل نہیں کر سکتا، اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے