پشاور (مانند نیوز) کراچی پولیس آفس حملے میں مارے جانیوالے دہشتگرد کفایت اللہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کفایت اللہ کو باندھ کر رکھا تھا لیکن 5ماہ پہلے وہ فرار ہوگیا ۔
"ایکسپریس نیوز "کے مطابق لکی مروت کے علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی حملے میں ہلاک ہونیوالے ملزم کفایت اللہ کے گھر پرچھاپہ مارا ، اس دوران ملزم کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔ کفایت اللہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ جب کفایت اللہ گھر سے فرار ہوا تو ہمارا خیال تھا کہ وہ افغانستان چلا گیا ہے لیکن کراچی حملے کے بعد پتا چلا کہ وہ پاکستان میں ہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کفایت اللہ کی عمر 20سے22سال کے درمیان تھی ، ملزم تربیت یافتہ تھااور افغانستان آتا جاتا رہتا تھا ، پولیس کے مطابق کفایت اللہ افغانستان میں لڑتا بھی رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے