بٹ خیلہ (نمائندہ )چپل بانڈہ خار میں اک شخص نے اپنی بیوی اور بھابی کو قتل کرکے فرار ہوگئے، ملاکنڈ لیویز نے ملزم کے والدکی طرف سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔ لیوی پوسٹ خار کے رپورٹ کے مطابق چپل بانڈہ میاگانو چم میں مبینہ ملزم امیر زادہ ولد سید محمد نے نے گھریلوے ناچاقی پر اپنی بیوی مسماۃ (ح) اور بھابی مسماۃ (و) زوجہ شیرین زادہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، ریکسیو 1122 ملاکنڈ کے اہلکاروں نے نعشوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچایا، ملاکنڈلیوی سید محمد کی طرف سے ملزم امیر زادہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی، وجہ قتل گھریلوناچاقاقی بیان کی گئی ہے۔