پشاور (مانند نیوز) پشاور میں ماڈرن سلاٹر ھاوس یونیڈو کے تعاون سے تعمیر ہو رہا ہے جو کہ خیبرپختونخوا کے لئے ایک ماڈرن ٹریننگ سینٹر بھی ہوگا۔ جدید ٹیکنالوجی اور دور حاضر کے مطابق جدید مشینری بیرون ملک آسٹریا سے درآمد کی جائے گی۔ لائیو سٹاک فارم ویلفیئر ایسوسی ایشن نے یونیڈو کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسوسی ایشن میٹ ویلیو چین کے حوالے سے یونیڈو کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی۔ یونیڈو کے نیشنل کوارڈینیٹر ریحان علی سے صدر لائیو سٹاک فارم ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد آصف اعوان کی گفتگو خیبرپختونخوا میں ملک ویلیو چین اور اور میٹ ویلیو چین پر ہوئی۔ یونیڈو کے تعاون سے دو روزہ ٹریننگ یواز۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں اہتمام پزیر ہوگی جس میں قصابوں کو جدید طریقے سے اس ٹریننگ اور مشینری دکھائی جائے گی۔ ٹریننگ میں لائیوسٹاک فارم ہاؤس ویلفئیر ایسوسی ایشن بھی شرکت کرے گی جس کا مقصد گوشت کی پیداوار کو بڑھانا اور جدید ٹیکنالوجی سے سلاٹر کرنے کے بارے میں بتایا جائے گا۔ یہ ایسوسی ایشن کا مشن ہے جو کہ یونیڈو کے تعاون سے ممکن ہوگا۔ صوبائی صدر لائیو سٹاک فارم ویلفیئر ایسوسی ایشن آصف اعوان نے یونیڈو کے نیشنل کوارڈینیٹر ریحان علی اور پوری ٹیم کا خصوصی طور پر وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر نسیم شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس ٹریننگ میں تقریبا 15 سے 17 لوگ شرکت کریں گے۔ ٹریننگ میں زیادہ تر تعداد میٹ فارمرز اور قصابوں کی ہوگی تاکہ ایسوسی ایشن کی طرف سے یونیڈو کی پروجیکٹ کو پرفیکٹ فارم اور پذیرائی ملے اور پروجیکٹ کے مقاصد کو حاصل کیا جائے۔ صدر آصف عوان نے کہا کے یونیڈو اور ہمارا بہترین تعلق ہے اور مستقبل میں ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں گے۔