پبی (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ ناصر محمود کا موجودہ حالات کے پیش نظر نوشہرہ کچہری کا دورہ۔ سکیورٹی انتظامات چیک کئیے, نصب شدہ کیمروں کا معائنہ۔ ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ ناصر محمودنے نو شہرہ کچہری کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کے حوالیسے کچہری کا دورہ کیا۔ سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انسپکٹر فرہاد خان انچارج سیکورٹی کچہری بھی اْنکے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران کچہری کی سی سی ٹی وی کیمروں،نصب شدہ واک تھرو گیٹس کا معائنہ کیا۔ کچہری کے احاطوں پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کرکے کچہری کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہدایات دیں ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ ناصر محمود نے جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی چوکس رہ کر مشکوک اشخاص کی سرگرمیوں پر کھڑی نظر رکھیں۔کچہری میں کسی بھی شخص کو بغیر تلاشی داخل نہ ہونے دیا جائے۔دوران تلاشی عوام کے عزت نفس کا خصوصی خیال رکھیں۔