بٹ خیلہ (مانند نیوز)ملاکنڈ کی ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے آماندرہ تحصیل تھانہ بائزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیااسٹنٹ کمشنر شکیل احمد ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر نور نواز خان صونیدار میجر لیوی سمیع اللہ با چہ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہوں اور نمائندوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی اے سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کھلی کچہریوں کا مقصد انتظامی و دیگر افسران کو شہریوں کی دہلیز پر لاکر ان کے بنیادی مسائل و مشکلات کا خاتمہ کر نا ہے جو کہ حکومتی ویژن گڈ گورننس کی جانب پیش قد می ہے انھوں نے کہا کہ ان کچہریوں کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں اے اے سی نور نواز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اداروں پر مثبت و تعمیری تنقیدی اور نشاندہی سے کارکردگی اور اصلاح میں بہتری آتی ہے قبل ازیں شہریوں اور بلدیاتی نمائندوں حاجی اسرار محمد میاں گل محمد آمین محمد سجاد انعام اللہ نوید خان آفتاب حسین محمد اسرار اورگوہر علی نے سستے آٹے کی غلط اور سیاسی بنیادوں پر جاری تقسیم ختم کرکے اسے مستحقین میں منصفانہ طور پر یقینی بنانے کا مطا لبہ جبکہ علاقے میں منشیات سمیت معاشرتی برائیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا اوراس بارے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیاشرکاء نے تھانہ میں قائم منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز کی کارکردگی بہتر خراب واٹر سپلائی سکیموں کی مرمت اور عوام کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیااس کے علاوہ اشیاء صرف کی قیمت و کوالٹی کی نگرانی کا بھی مطالبہ کیا متعلقہ افسران نے اس موقع پر شرکاء کی جانب سے پیش کردہ مسائل شکایات و نشاندہی بارے اپنی اپنی وضاحت اور ان کے خاتمے بارے یقین دہانی کرائی۔