اسلام آباد (مانند نیوز) وفاقی دارالحکومت کے مشہور کردار گولڈن مین کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔

اسلام آبادین نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کچھ سادہ لباس لوگوں کو گولڈن مین کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پاس ہی دو سے تین لوگ بھی کھڑے ہیں جو حیرت کے ساتھ یہ مناظر دیکھ رہے ہیں، گولڈن مین کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی تاہم انہیں پکڑ لیا گیا۔

ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق گولڈن مین کو سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں نے ڈی چوک کے ٹریفک سگنل سے گرفتار کیا ہے۔ گولڈن مین نے اپنی گرفتاری کی وجہ پوچھی تو پولیس اہلکاروں نے کہا کہ بس ہمارے ساتھ چلو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے