سوات (مانند نیوز) سوات منگلور پولیس کی کامیاب کاروائی، قتل کو خودکشی کا رنگ دینے والے ملزمان گرفتار،مورخہ 28 نومبر 2022 کو مدعی جان محمد ولد عزیز گل ساکن جمال آباد سنگوٹہ نے اپنے بیٹی مسماۃ (ن) کی موت کے بارے میں اطلاع دی تھی جس پر تھانہ منگلور میں رپورٹ درج کر وائی جا کر انکوائری شروع کی گئی تھی، بعد میں مدعی جان محمد نے جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے ملزمان قاسم ولد گل زمان، فضل رحیم ولد رفیع اللہ، جنت محل زوجہ علی رحمان، راج بیگم زوجہ گل زمان اور عبد اللہ ولد نور شاہ ساکنان سنگوٹہ کا اس کی بیٹی کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عبد اللہ جو کے بیرون ملک مقیم ہے کے علاؤہ باقی چار ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔