مالاکنڈ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر گوھر زمان وزیر کے خصوصی احکامات کے روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر واڑی کاشف جان نے فارسٹ اور لیویزفورس اہلکاروں کے ہمراہ علاقہ کارودرہ میں سمگل شُدہ سلیپران کی کوشش کو ناکام بنادیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے سمگلروں کے قبضے سے بیس عدد سلیپران تحویل میں لیکر بحق سرکار ضبط کرلیے جسے بعد میں محکمہ فارسٹ کے حوالے کرکے ملزمان واحد خان اور مکرم خان کیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرنے کی احکامات جاری کردیے۔اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ واڑی بخت جھان خان نے علاقہ عمرکوٹ تحصیل واڑی میں دو فریقین کے مابین عرصہ دراز سے چلنے والی تنازعہ راستہ احن طریقے سے حل کردیا اور فریقین کو آئندہ بھائیوں کیطرح رہنے کی ہدایت کی۔مقامی لوگوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی کاوشوں کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے