وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے علاقہ راغزائی میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف اختجاجی دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈھائی مہینے سے علاقہ راغزائی میں انٹرنیٹ سروس 3G4G معطل ہے، جس سے علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اور مقامی لوگوں کا کاروباری سرگرمیاں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں، اس کے ساتھ یہاں کے لوگ زیادہ تر پردیس میں رہتے ہیں پردیس میں رہنے والوں کی اپنے پیاروں سے پچھلے ڈھائی ماہ سے رابطے منقطع ہیں۔ اس جدید دور میں لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے ہزاروں لوگ انٹرنیٹ سروس سے محروم ہیں۔ ایم این اے علی وزیر نے اختجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ سروس ہماری قانونی اور آئینی حق ہے، کہ حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ تحصیل برمل کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس3G4G کو فوری طور پر بحال کیا جائے، مزید ہم نے نہیں چاہتے کہ کوئی ہمیں اپنے آئینی حقوق سے محروم رکھیں ہم آئین اور قانون کی دائرہ اختیار میں رہ کر اپنے جائز حقوق مانگ رہے ہیں لہذا ہمیں اپنی آئینی اور قانونی حقوق دے ورنہ ہم قانونی جنگ لڑینگے ہم اپنی حقوق حاصل کرنے کیلئے ہر محاذ پر لڑے ینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے