وانا (مانند نیوز) پاک افغان بارڈر انگوراڈا پر دونوں برادری اسلامی ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان کاروباری اور ڈرائیوروں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں فیصلہ کن میٹنگ ہوئی۔
پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے برگیڈر شوکت علی نے افغان حکام سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کی طرف سے ہماری پوسٹوں پر فائر آرہا ہے میں یہ نہیں کہتا ہوں کہ آپ لوگ کر رہے ہے۔ لیکن آپ سے ریکوسٹ ہے کہ آپ لوگ ان کا روکھتام کریں۔ چند دن پہلے زینداور پوسٹ سے ہمارے روڈ بلاک پوسٹ پر فائر آیا تھا۔ اس میں ہمارے پوسٹ کے شمسی سولر بھی ہٹ ہوا تھا۔ لیکن ہمارے پوسٹ والوں نے آپ کے پوسٹ پر کوئی فائر نہیں کیا گیا۔ آپ کے پوسٹ کے نزدیک سے مشکوک بندے ہمارے پوسٹوں کی ریکی کیلئے آتے ہے۔ ان کا آپ لوگ روکھتام کریں۔ میں نے گیٹ پر افغان مریضوں کے لئے اپنا ڈاکٹر بھٹایا ہے۔ تاکہ جتنا ہم سے ہو سکے ہم آپ لوگوں کی مدد کریں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ گیٹ پر جتنا زیادہ انٹریاں ہو سکے ہم کوشش کرتے ہے کہ ہو جائے۔ پچھلے سال حانہ بدوش لوگوں کا ایک مہینہ ٹائم تھا۔ ہم نے تین مہینے تک آنے جانے کا اجازت دیا ہے۔
افغانستان کی جانب سے کئی مطالبات پیش کئے گئے، جس میں انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے کے کے ٹاپ چیک پوسٹ سے ہمارے آبادی پر فائر کیا گیا تھا اس میں ایک 12 سال کا بچہ شہید ہوا تھا۔ حکومت پاکستان سے ہم ریکوسٹ کرتے ہے کہ ہماری آبادی کا خیال رکھیں۔ آئندہ کیلئے آبادی پر فائر بندی سے پرہیز کریں۔ ہماری سسٹم ابھی نیا ہے آپ لوگ ہمارے ساتھ تھوڑا سا گزارہ کریں کیونکہ ابھی تک ہماری سرحدات پولیس کی وردی نہیں ہے، ہم اس کوشش میں لگے ہوئے ہے کہ ہماری پولیس کی وردی بن جائے۔ پھر آپ لوگوں کو ہماری طرف سے کوئی مشکل نہیں ہوگا۔ اور ہماری کوشش ہوگی۔ کہ افغانستان کی طرف سے آپ لوگوں کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے اور ہم نے دوحہ معاہدہ میں یہ وادہ کیا تھا کہ ہم اپنی زمین کسی کو بھی دوسری کے حلاف استعمال کرنے کو نہیں دینگے۔ ہمارے مریضوں کیلئے محسوس کوٹہ الاٹ کیا جائے۔ تاکہ ہمارے مریض پاکستان کے دوسرے شہروں میں علاج کے لئے جا سکے۔ گیٹ پر جو ڈاکٹر صاحب آپ نے بھٹایا ہے وہ ہمیں قابل قبول نہیں ہے کیونکہ وہ ذیادہ لوگوں کو واپس بھیج دیتا ہے۔ اور جو ڈاکٹر گیٹ پر ہے وہ ہمارے لئے زحمت ہے۔ اس سے نہ ہونا بہتر ہے۔ ہم زینداور پوسٹ کی معلومات لیتے ہے کہ اس نے آپ لوگوں کے پوسٹ پر فائر کیوں کیا ہے ہم چیک کرکے آپ لوگوں کو بتا دینگے۔ زیباون پوسٹ افغان والی سائیڈ پر پاکستان نے مائن فیلڈ لگایا ہے اس کو صاف کیا جائے۔ کیونکہ اس پر تین چار مہینے پہلے ایک عورت کا پاؤں زحمی ہوا تھا ۔ ہم ابھی بارڈر پر نئے قلعے بنا رہے ہے جب بن جائے تو ہم آپ لوگوں کو یقین دہانی کرتے ہے۔ کہ ہماری طرف سے آپ کو کوئی شکایت نہیں ہوگی اور مومنٹ یا دہشت گرد نہیں ائے گا۔ اور نہ آپ کی پوسٹ پر کوئی فائر آئیگا۔ واضح رہے ۔ کہ مذکورہ میٹنگ میں دونوں ممالک کے مطالبات پر یقین دھانی کرائی ۔ اور دونوں ممالک نے وعدہ کیا کہ امن اور بھائی چارے کا مثال قائم کرینگے ۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوجائے گی۔ دوبارہ جرگہ پچیس فروری 2023 کو ہوگی۔