ہنگو (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر نےسوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لےلیا۔ کمسن طالب علم پر تشدد کے جرم میں نیجی تعلیمی ادارے کا پرنسیپل ٹیچر سمیت گرفتار۔ دوابہ ماڈل پبلک سکول کے پرنسیپل اور ٹیچر کی کم عمر طالب علم پر تشدد کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہنگو آصف بہادر نےڈی ایس ٹل عابدخان اور ایس ایچ او دوابہ محمود خان کو واقعےمیں ملوث پرنسیپل اور ٹیچر کےخلاف فی الفور قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی تھی جس پر ایس ایچ او ٹل محمود خان نے واقع میں ملوث سکول کے پرنسپل محمد اسخاق ولدنواب خان سکنہ ساون بانڈہ دوابہ اور ٹیچر محمد عمیر ولد محمد ناصر
سکنہ درسمند کو گرفتار کرلیا جنکے خلاف مجروح طالب علم ہاشم ولد عبدالرازاق بعمر14/15 سال سکنہ نریاب کی مدعیت میں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ34/37/44 اورتعزیرات پاکستان دفعہ 337A(1),F(1)/34کےتحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔مجروح طالب علم کےمطابق پرنسیپل محمداسخاق کےکہنے پرٹیچرعمیرنےقومی ترانہ اہستہ پڑھنے کاکہہ انھیں ماراپیٹااورتشددکانشانہ بنایا جس سےطالب علم کو جسم پرکئی چھوٹیں بھی ائیں۔