مالاکنڈ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈرگ انسپکٹر چترال محمد عثمان نے مختلف میڈیکل سٹورز اور ڈسٹری بیوشن کا دورہ کیا۔معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ کچھ میڈیکل سٹور اور ڈسٹری بیوشن ڈرگ ایکٹ اور اس کے تحت بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں مختلف خلاف ورزیوں پر پانچ میڈیکل سٹورز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے۔ معائنہ کرنے والی ٹیم نے غیر رجسٹرڈ/غیر معیاری میتھائلیٹڈ اسپرٹ، ڈیٹول اور روایتی سرنجیں بھی ضبط کر لیں۔ضبط شدہ مصنوعات کی صداقت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے نمونے ڈی ٹی ایل کو جانچ اور تجزیہ کے لیے بھیجے گئے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ اور اس کے تحت بنائے گئے قوانین کے تحت مقدمات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تمام میڈیکل سٹورز، ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو ڈرگ ایکٹ اور اس کے تحت وضع کردہ قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ شہریوں کی حفاظت اور اچھی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔