شانگلہ،کوہستان (مانند نیوز) شاہراہ قراقرم پر کوہستان کے تھانہ ہربن کے حدود میں آئل ٹینکرکو حادثہ 2 افراد جان بحق ایک زخمی ہوگیا۔ایس ایچ او تھانہ ہربن جوہرداد شاہ کے مطابق آئل ٹینکر گلگت سے پنڈی جارہا تھا کہ تھانہ ہربن کے حدود میں گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں موجود دو افراد جانبحق اور ایک زخمی ہوا جنہیں پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو کرکے ہسپتال پہنچادیا حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق ہنزہ سے بتایا جارہا ہے۔شاہراہ قراقرم ڈیم سائڈ بائی پاس کے قریب آئل ٹینکر Glt1212 کھائی میں جا گری۔دو آفراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیاجس کا تعلق ضلع نگر گلگت بلتستان سے ہے،زخمی شخص کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔