جمرود (مانند نیوز) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمرود سم غاخی کے رہائشی معلوم خان کا کہنا تھا کہ آج صبح ایف سی اہلکاروں نے انکے گھر پر اطلاع دیئے بغیر چھاپہ مارتے ہوئے انکے معذور بیٹے فرمان کو گرفتار کرکے ساتھ لیکر گئے ہیں جو کہ بے گناہ ہے اور شاہ کس میں سکول ٹیچر ہے۔معلوم خان نے کہاکہ اگر وہ یا انکے بیٹے حکومت کو مطلوب ہے تو انکے گھر پر چھاپہ مارنے کی بجائے انکو کہاجاتا تو وہ خود حاضر ہوجاتے کیونکہ ھم محبت وطن پاکستانی ہے اور ہمیں اپنے ملک سے محبت ہے کیونکہ میں خود سرکاری ڈیوٹی کرچکا ہوں اور میرا ایک بیٹا دہشت گردی کا شکار ہوکر شہید ہوا،دوسرا سرکاری نوکری کرتا ہے،تیسرا دیہاڑی کرتا ہے جس بیٹے کو ایف سی اہلکار گرفتار کرچکے ہیں وہ سکول میں ٹیچنگ کرتے ہیں اور معذور بھی ہے اور بیمار بھی ہے لہذا انکو فوری رہا کیا جائے کیونکہ اگر اسکو کچھ ہوا تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔معلوم خان نے کہاکہ وہ حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے لہذا اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے