بٹ خیلہ (مانند نیوز) تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام درس نظامی (عالم کورس) کے سا لانہ امتحانات برائے طلبا کا آغاز ہو گیا جبکہ طالبات کے در س نظا می اور تخصص فی الفقہ والافتاء کے سالانہ امتحان کا آغاز11مارچ کو ہوگا امتحانات کا یہ سلسلہ16مارچ تک جاری رہے گاتنظیم المدارس خیبر پختونخوا کے صو بائی ناظم مولانا رحمت اللہ قادری کے مطابق رواں سال ملک کے دینی مدارس اور اہل سنت و جماعت کے مدارس دینیہ کے قدیم وعظیم نیٹ ورک تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے تحت2لاکھ95ہزار طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں جو گذ شتہ سال کی تعداد کے مقا بلے میں دس فیصد زیادہ ہیں انھوں نے کہا کہ مختلف درجات و شعبہ جات کے ان امتحانات میں شامل طلبا و طالبات کیلئے 2800سے زائد مراکز بنائے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ تنظیم المدارس کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں سے امتحانی بورڈ اس سال پہلی بار آن لائن دا خلے اور رول نمبر سلپس کے اجراء کیا جو کہ کامیاب رہاانھوں نے کہا کہ امتحانی نظم پر عمل اور قوائد وضوابط کی پابندی کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی و صوبائی عہدیداروں چیئر مین و ممبران بورڈ مجلس عا ملہ پر مشتمل علاقائی صو با ئی اور ملکی سطح پر انسپیکشن ٹیموں کا بھی مو ثر انتظام کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے