بٹ خیلہ (مانند نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی کال پر جیل بھرو تحریک گرفتاریوں کےلئے سابقہ ایم این اے جنیداکبر کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان ڈی سی افس پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا ڈی سی افس کے مین گیٹ پر پتھروڈی سی افس کے سامنے سنکڑوں کارکنان دھرنا دیکر بیٹھ گئےدھرنے کے باعث مالاکنڈ پشاور قومی شاہراہ ٹریفک کےلئے بند کردیا گیاروڈ بندش کے باعث گاڑیوں میں موجود مسافر بچے خواتین اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا سابقہ ایم این اے جنید اکبر نے ملاکنڈ ڈوثرن کے آٹھ اضلاع کے کارکنوں کو جلدازجلد ملاکنڈ ڈی سی افس پہنچنے کی اپیل کی ہے دھرنا اس وقت تک جاری رئیگا جب تک ڈی سی ملاکنڈ شہباب علی کا تبادلہ نہیں ہوگا احتجاجی مظاہرے اور گرفتاری دینے سے قبل ملاکنڈ انتظامیہ نے ملاکنڈ لیویز فورس کے ذریعے مختلف مقامات پر لوڈسپکرز کے ذریعے اعلانات کیے کہ پی ٹی آئی کے جو رہنمایا کارکن گرفتاری دینے چاہتے ہیں تو لیویز فورس باعزت طور پرانہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دینگے جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن مشتعل ہوکر سابقہ ایم این اے جنید اکبر اور ایم پی اے شکیل خان کی قیادت میں سنکڑوں کارکنان سڑکوں پر نکل کر گرفتاری دینے کےلئے ڈی سی افس پہنچ گئے دھرنے سے سابقہ ایم این اے جنیداکبر ایم پی اے شکیل خان تحیصل بٹ خیلہ کے میئر ناصرخان تھانہ بائیزئی کے میئر افضل حسین درگئی کے میئر پیراسلام غازی اور صوبائی رہنما بلال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی مالاکنڈ کی خواہش تھی اور انہوں نے بٹ خیلہ سمیت مختلف مقامات پر لیویز کے ذریعے لوڈسپکرز پر گرفتاریوں کا اعلان کردیاتھا کہ پی ٹی آئی کے جوعہدیدار یاکارکنان گرفتار ی دینے چاہتے ہیں تو لیویز حاضر ہےڈی سی صاحب کی یہ خواہش بھی ہم پوری کرینگےاور اتنے کارکنان گرفتاری دینگے کہ اس کو سنھبالنا مشکل ہوجائنگے انہوں نے کہا کہ اپ کے جیلیں کم پڑ جائنگے لیکن مالاکنڈ کے ورکرز کم نہیں ہونگے انہوں نے مذید کہا کہ ڈی سی ملاکنڈ کو کسی نے اپنے الیکشن کےلئے لائے تھے ہمارا تو یہ خیال تھا کہ یہ سرکاری نوکر ہے لیکن ہمیں پتہ چلا کہ یہ سرکاری نوکر نہیں ہیں یہ کسی کے الہ کار ہے انہوں نے مذید کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری ڈی سی ملاکنڈ پر عائد ہوگی پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قائد عمران خان کےلئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگےجبکہ حالات بدستور کشیدہ ہے اور کسی بھی وقت ناخوشگوار واقع رونما ہوسکتا ہے۔