شانگلہ (مانند نیوز) شانگلہ ضلع بھر میں سرکاری آٹا من مانی نرخوں پرفروخت جاری،جو مہنگائی کے ستائے غریب عوام کیلئے قوت خریدسے باہر ہوگیا۔آٹاڈیلرکی جانب سے سرکاری آٹا پندرہ سواورسولہ سومیں فروخت ہورہاہیں جبکہ انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔بعض جگہوں سے اطلاع ہے کہ سرکاری آٹامخصوص لوگوں کورات کیوقت دیاجارہاہے جسکی تصاویرسوشل میڈیاپر بھی جاری کئے گئے ہیں۔جہاں ایک طرف آسمان چھونیوالی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہیں وہاں غریب عوام کوسرکاری اٹھانہیں مل رہااورمخصوص لوگوں کویہ آٹامل رہاہے جبکہ غریب عوام کواگرمل رہاہے تووہ سرکاری قیمت سے زیادہ پرجو انتہائی ناقص اور کھانے کے لائق نہیں۔عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ ڈیلرزکوپابندبنایا جاسکے تاکہ آٹے کی قیمت کاریٹ آویزاں کیاجائے اورحکومت آٹے کی معیار پرتوجہ دے کران کوکھانے کے لائق بنائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے