تخت بھائی (مانند نیوز) سالک ڈیویلپمنٹ فاونڈیشن کے ریگولر پروگرام شجرکاری مہم کو جاری رکھتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی صحت و صفائی اور ماحول کی تحفظ کیلئے، اس سال کا ہدف 2023 کے آخر تک 10,000 درخت لگائنگے۔ سالک ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے شجر کاری مہم 2023 کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز آفریدی اور جہانزیب سالک چیئرمین SDF نے کیا۔ اس مو قع پر ٹی ایم اے سٹاف، سالک ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے سٹاف ممبران اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سالک ڈیویلپمنٹ فاونڈیشن کے چیئرمین جہانزیب سالک کا کہنا یے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ میں ان تمام مخیر حضرات سے درخواست کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ ماحول صاف ہو اور ماحولیاتی آلودگی نہ ہو تاکہ ہم ایک اچھے فضا میں سانس لیں۔ SDF کے چیئرمین جہانزیب سالک اور اسسمنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز آفریدی نے ٹی ایم اے میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودا لگایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے