شانگلہ (مانند نیوز) قومی وطن پارٹی کے رہنما انور علی غوربندی نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے۔ ملک میں جاری بدترین مہنگائی نے سرکاری ملازمین کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وہ شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ ہر پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافے نے جہاں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو شدید مالی بحران کا شکار کیا ہے وہاں اس آسمان کو چھونے والی مہنگائی نے سرکاری ملازمین بالخصوص1 سے7 سکیل کے ملازمین کو انتہائی بے چینی اور مشکلات سے دوچار کیا ہیں لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فل الفور سو فیصد اضافے کا اعلان کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کے روز الپوری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ رہنما قومی وطن پارٹی انورعلی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ غیر یقینی صورحال میں جہاں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شدید مشکلات اور ذہنی کوفت کا شکار ہے وہاں سرکاری ملازمین کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتا ہے۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ سرکاری کاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کریں۔انورعلی کا مزید کہنا تھا کہ بی پی ایس1سے7کے کاری ملازمین سخت مالی دباؤ میں ہیں ان کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کے علاوہ دیگر خصوصی مراعات دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سسٹم میں بی پی ایس ایک سے سات تک کے ملازمین ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں لہذا ان کے مشکلات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری بنتی ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے