ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات کی بڑی کھیپ شہر کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام، گاڑی کے خفیہ خانے سے 40 کلو گرام چرس برآمد،ملزم گرفتارمقدمہ درج۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل اقبال خان بلوچ ہمراہ ایس ایچ او سلیم خان بلوچ کینٹ تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مخبر کی اطلاع پر درابن چونگی پر بدوران ناکہ بندی کوئٹہ سے ڈیرہ آنے والی سوزوکی آلٹو کار رجسٹریشن نمبر MLJ.7070 برنگ سفید کو تلاشی کی غرض سے روکاگیاتو گاڑی میں موجود شخص نے اپنا نام محمد ندیم ولد محمد ابراہیم قوم بلوچ سکنہ بستی محلہ عالمشیر سٹی ڈیرہ بتلایا جبکہ گاڑی کی تلاشی لینے پر کار کے خفیہ خانوں سے پیکٹس میں چرس برآمد ہوئی جو وزن کرنے پر 40 کلوگرام اتری جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے برآمد شدہ 40 کلو گرام چرس اور گاڑی کو قبضہ پولیس کرکے مقدمہ درج رجسٹرد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔