ہنگو (مانند نیوز) پروفیشنل یونٹی اف جرنلسٹ کا اعلان کر دیا گیا، اسرار احمد اورکزئی چیرمین ، طارق محمود مغل صدر اور سید عدنان جنرل سیکریٹری منتخب ، سید حسن محمود سئینر نائب صدر اور فخرالسلام کاکا خیل نائب صدر منتخب ، صاف ستھری اور حقائق سے ہم اہنگ رپورٹنگ اپنا شعار بنائے گی،تمام صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گئے۔ نومنتخب صدر طارق محمود مغل اور دیگر کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق سئینر صحافیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پروفیشنل یونٹی اف جرنلسٹ کی سال 2023 کی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔سئینرصحافی اسرار احمد اورکزئی چیرمین، طارق محمود مغل صدر، سید عدنان جنرل سیکریٹری، سید حسن محمود سئینر نائب صدر، حمزہ ذیشان نائب صدر منتخب، دیگر کابینہ میں زاہد اللہ بنگش فنانس سیکریٹری، منظور احمد سیکریٹری اطلاعات،طفیل احمد ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، طائف پراچہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،اسد اللہ جائینٹ سیکریٹری،فرمان اللہ ایڈیشنل جائنٹ سیکریٹری،اور سلیمان محمود افس سیکریٹری شامل ہیں۔اس موقعہ پر گورننگ کونسل کے لئے چئیرمین گورننگ باڈی فخر السلام کاکا خیل اور ممبر سجاد احمد کے ناموں کا انتخاب کیا گیا۔نو منتخب صدر طارق محمود مغل، چیرمین اسرار احمد اورکزئی ، جنرل سیکٹری سید عدنان نے اس موقعہ پر اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافت کے قد کاٹھ میں شفافیت اور حقیقت پسندانہ رپورٹنگ کے ذریعے اضافہ کریں گئے اور ہنگو، اورکزئی کے مسائل کو نہ صرف میڈیا کے پلیٹ فارم سے اجاگر کریں گئے بلکہ ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کی رہنمائی بھی کریں گئے۔اس موقعہ پر صحافیوں کو رپورٹنگ کے دوران درپیش مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے