وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے علاقہ راغزائی میں راغزئی یوتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف اختجاجی دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔ انہوں نے پاک افغان مین شاہراہ کو عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے ، اختجاجی دھرنا جاری رہیگا۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈھائی مہینے سے علاقہ راغزائی میں انٹرنیٹ سروس 3G4G معطل ہے، جس سے علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اور مقامی لوگوں کا کاروباری سرگرمیاں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں، اس کے ساتھ یہاں کے لوگ زیادہ تر پردیس میں رہتے ہیں پردیس میں رہنے والوں کی اپنے پیاروں سے پچھلے ڈھائی ماہ سے رابطے منقطع ہیں۔ اس جدید دور میں لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے ہزاروں لوگ انٹرنیٹ سروس سے محروم ہیں۔ دسویں روز جاری دھرنے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عمران مخلص وزیر، سابق امیدوار چیئرمین شپ تاج محمد وزیر ، عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما آیاز وزیر ، جماعت اسلامی کے سینئر رہنما سیف الرحمان طیب ، جماعت اسلامی کے یوتھ صدر ممتاز خلیل، پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما گل محمد وزیر اور جمیعت علماء اسلام راغزائی کے صدر مولانا صابراللہ وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راغزائی یوتھ سوسائٹی کے مطالبات جائز ہیں۔ مقررین نے اختجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ سروس ہماری قانونی اور آئینی حق ہے، ہم حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ تحصیل برمل کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس 3G4G کو فوری طور پر بحال کیا جائے، مزید ہم نے نہیں چاہتے کہ کوئی ہمیں اپنے آئینی حقوق سے محروم رکھیں ہم آئین اور قانون کی دائرہ اختیار میں رہ کر اپنے جائز حقوق مانگ رہے ہیں لہذا ہمیں اپنی آئینی اور قانونی حقوق دے ورنہ ہم قانونی جنگ لڑینگے، ہم اپنی حقوق حاصل کرنے کیلئے ہر محاذ پر لڑے ینگے۔ مقررین نے راعزائی یوتھ سوسائٹی کے جائز مطالبات پورے ہونے تک مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اور کہا کہ نیٹ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، حکومت ہم سے اپنی آئینی اور قانونی حق چھین رہی ہے، آخر اس کے پیچھے کونسا راز ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ نہیں دیا جا رہا ؟ احتجاجی دھرنے کے منتظمین نے حکومت کے سامنے کچھ مطالبات پیش کئے ، جسمیں شولام ٹاور میں 3G4G کی فوری بحالی ، غورلمہ ٹیپ ٹاور کی فوری بحالی ، پی ٹی سی ایل اور ڈی ایس ایل کی فوری کینکشن دینا اور راعزائی میں منظور شدہ بجلی لائن پر کام مکمل کرنا شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونگے، اس وقت تک ہمارا اختجاجی دھرنا ، اور پاک افغان مین شاہراہ بند رہے گی۔ واضح رہے کہ راغزائی یوتھ سوسائٹی نے اپنے جائز مطالبات کیلئے 17 فروری کو تحصیل برمل کے علاقہ راغزائی میں اختجاجی دھرنا دیا گیا تھا اور ابھی جاری ہے دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پورے ہونے پر کام جاری ہیں۔