سوات (مانند نیوز) سوات مالم جبہ سوات میں سجا سنو بورڈنگ اور سکینگ مقابلوں کا میلہ،مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، سیمسنگ مالم جبہ سکی ریزورٹ کے تعاون سے مالم جبہ سکی ریزورٹ پر سجا ہوم رن سکینگ مقابلوں کا میلہ۔ جس میں ملک بھر سے 80 سے زائد اتھلیٹ نے شرکت کی۔مقابلوں میں مردوں کیساتھ ساتھ سنو بورڈنگ میں خواتین کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں۔ جنہوں نے مقابلے کے انعقاد کو سراہا۔مردوں کے سکینگ مقابلوں میں زاہد خان نے پہلی، شیر غنی نے دوسری اور الیاس خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سنو بورڈنگ میں عمیس خان فاتح رہے۔۔ ہوم رن سنو فیسٹیول میں خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے روایتی رباب موسیقی کا تڑکا بھی رکھا گیا تھا جس سے سیاح خوف محظوظ ہوئے۔