پبی (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد کبیر آفریدی کی سربراہی میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ڈی پی او نو شہرہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نو شہرہ قراۃالعین وزیر اے اے سی پبی تو صیف الر حمن محکمہ تعلیم کے اے ڈی او حیدر علی پاک فوج کے آفیسرسمیت دیگر ضلعی اور تحصیل انتظا میہ افسران نے شر کت کی اجلاس میں میں مختلف امور زیر غور آئے، جن پر تفصیلی بات چیت ہوئی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد کبیر آفریدی نے سیکیورٹی پلان، فنانشل بجٹ، ڈسٹریبیوشن اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔