اسلام آباد (مانند نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا لازمی ہے تاریخ دینے کے بعد رکاوٹیں دور کی جاسکتی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے معاملے پر ازخود نوٹس کی سماعت جاری ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے رولنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا لازمی ہے اس میں جو رکاوٹیں ہیں وہ تاریخ دینے کے بعد دور کی جاسکتی ہیں۔