ہنگو (مانند نیوز) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ حامد خان کا دورہ ہنگو۔ پولیس ٹریننگ کالج کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ پی ٹی سی میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ حامد خان نے ہنگو پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کیا۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی فصیح الدین نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ دورے کے موقع پر علماء کرام، افسران اور صحافی بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر حامد خان نے پولیس ٹریننگ کالج میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا جبکہ پولیس ٹریننگ کالج کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور پولیس ٹریننگ کالج میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پی ٹی سی نے نگران صوبائی وزیر حامد خان کو جاری ترقیاتی کاموں، پولیس ٹریننگ کالج کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمانڈنٹ پی ٹی سی فصیح الدین نے نگران صوبائی وزیر کو شیلڈ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو ایک بہترین پروفیشنل ادارہ ہے جس سے پاکستان کے کونے کونےسے تعلق رکھنے والے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے افسران اور اہلکار پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرتے ہیں اور اسی پیشہ ورانہ تربیت کے بدولت وہ اپنے اپنے اداروں میں احسن انداز میں فرائض انجام دیکر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نگران صوبائی کابینہ اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے فرائض انجام دے رہی ہیں اور جو ذمہ داریاں ریاست کی طرف سے سونپی گئی انہیں یکسوئی کے ساتھ وزیر اعلی اور ان کی کابینہ ادا کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے