سوات (مانند نیوز)سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں مکمل امن قائم ہے سیاح بلاخوف و خطر سیاحتی مقامات کا وزٹ کر سکتے ہیں، سیاحوں کو مکمل تحفظ اور سیکورٹی فراہم کی جائے گی، سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس انے والے سیاحوں کو چالان نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ریجنل پولیس افیسر ناصر محمود ستی نے اپر سوات ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈرایکٹر سردار زیب سے ملاقات کے دوران کی، اس موقع پر ڈپٹی ڈرایکٹر یو ایس ڈی اے سر دار زیب نئے تعینات ریجنل پولیس افیسر کو اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اہمیت اور ٹورزم کے بحالی پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ سمر سیزن کے لئے کالام میں فیسٹول کے لیے تیاریاں جاری ہیجس کا مقصد علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنا ہے۔ اس موقع پر ریجنل پولیس افیسر ناصر محمود ستی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں اس وقت مکمل امن قائم ہوچکا ہے اور اب ہمارے کوشیش ہوگی کہ اپر سوات ڈویلپمنٹ ارتھارٹی کے ساتھ ٹورزم کے بحالی میں مکمل تعاون کرینگے اور سیاحوں کو مکمل تحفظ اور سیکورٹی فراہم کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کو سیاحوں کو چالان دینے سے سختی سے منع کیا گیا ہے تاکہ سیاحوں سیاحتی مقامات وزٹ کرنے میں کوئی دقت نہ ہوں۔