پشاور(مانند نیوز) محکمہ منصوبہ بندی ا و رترقی حکومت خیبر پختونخوا  نے سب نیشنل گورننس پروگرام کی تکنیکی مدد اور برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس  مالی معاونت سے اورکزئی اور ہنگو کے اضلاع کے منتخب نمائندوں کے لیے منصوبہ بندی اور بجٹ سازی پر ڈی سی آفس ہنگو میں ایک آگہی اجلاس (اورینٹیشن سیشن) منعقد کیا جس میں خواتین اور اقلیتوں سمیت 31 عہدیداروں نے شرکت کی۔اس آگہی اجلاس کا مقصد منتخب بلدیاتی نمائندوں کو نئے بلدیاتی نظام کے تحت مؤثر طریقے سے اپنے فرائض انجام دینے کے لیے ضروری علم اور مہارت سے آراستہ کرنا تھا۔ خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع (NMDs) میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں ترقیاتی منصوبہ بندی، بجٹ سازی کے عمل اور بجٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے آگہی دی گئی۔ شرکاء میں تحصیل کونسلز، ہنگو اورتھل کے علاوہ ضم شدہ ضلع اورکزئی کے لوئر اورکزئی اور اپر اورکزئی کے چیئرمین شامل تھے۔ اس موقع پرمہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر نے ضلع ہنگو کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی استعداد کار بڑھانے میں معاونت فراہم کرنے پر SNG پروگرام کو سراہا۔ انہوں نے سرکاری اداروں کو مضبوط بنانے، گورننس کے معیار کو بڑھانے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایس این جی پروگرام صوبائی اور مقامی سطحوں پر پالیسیوں اور اصلاحات کو نافذ کرنے میں حکومت کی مدد کے لیے تکنیکی مدد اور صلاحیت بڑھانے کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کا مقصد گورننس اصلاحات اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کے ذریعے جمہوریت کو مضبوط کرنا، معاشی ترقی کو فروغ دینا اور پاکستان میں غربت میں کمی لانا ہے۔یہ تکنیکی اورینٹیشن سیشن ایس این جی پروگرام کے مقاصد کے حصول کی طرف ایک قدم ہے اور  ہنگو سمیت نئے ضم شدہ ضلع اورکزئی کے منتخب نمائندوں کو نئے بلدیاتی نظام کے تحت مؤثر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے