پبی (مانند نیوز) نوشہرہ میں ساتویں خانہ و مردم شماری کا کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد کبیر آفریدی نے افتتاح کیا اور سیکورٹی آڈٹ سپیشل اکنامک زون بارہ بانڈہ اور سی پیک سٹی کا دورہ کیا افتتا حی تقریب میں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قراۃ العین وزیر، اسسٹنٹ کمشنرز نے شر کت کی ضلع نوشہرہ میں بھی ساتویں ڈیجیٹل مردم شْماری کا یکم مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گاڈی سی آفس میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کو ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق 1276 پولیس اہلکاروں کے ساتھ آرمی کے جوانوں سمیت تمام محکمے مردم شْماری میں اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں تمام خارجی اور داخلی راستوں پر سخت سے سخت چیکنگ جاری ہے ضلع کے تین تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران مردم شْماری کے تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں اس کے بعد کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد کبیر آفریدی، اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ تنویراحمد اور دیگر کے ہمراہ بابت سیکورٹی آڈٹ سپیشل اکنامک زون بارہ بانڈہ اور سی پیک سٹی کا دورہ کیا کمشنر پشاور کو اکنامک زون کے مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کمشنر پشاور نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے