پبی (مانند نیوز) ضلع بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز۔ سخت سیکیورٹی انتظامات۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ۔1276 پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں ضلع بھر میں آج سے ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود سیکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔پرامن ماحول میں مردم شماری کرنے کیلئے 1276 پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں۔مردم شماری کے دوران ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ SDPOs,SHOs اور انچارج چوکیات اپنے علاقہ اختیار میں مردم شماری کے دوران جوانوں کی نگرانی کریں تاکہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔تمام جوان اپنی ڈیوٹی انتہائی خوش اسلوبی اور ایماندری سے سر انجام دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔مردم شماری پر تعینات عملے اور عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور دوستانہ ماحول استوار رکھیں ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے