جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) وسائل کی تقسیم آبادی کے لحاظ سے کئے جاتے ہیں۔ تمام محسود و برکی قبائل شروع مردم شماری و خانہ شماری دوسرے اضلاع کے بجائے اپنے ضلع اپر جنوبی وزیرستان میں کروائے، مردم شماری کے اعداد و شمار پر ہی وسائل کی تقسیم کئے جاتے ہے، اگر پہلے کی طرح ہم دوسری اضلاع میں اپنی مردم شماری کرتے جائے تو وہ دن دور نہیں کہ وزیرستان آباد کے لحاظ سے ختم تصور کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما و متوقع امیدوار صوبائی اسمبلی جنوبی وزیرستان آصف محسود نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان (رجسٹرڈ) آمد کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان اپر میں پارٹی کی نظم و ضبط پر کام جاری ہے نئے اور سیاسی شعور رکھنے والے نوجوانوں اور کارکنان کو آگے آنے کے مواقع دیئے جائینگے، جس سے نہ صرف پارٹی مضبوط ہوگی بلکہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرپائینگے، پارٹی کومنظم پلیٹ فارم دینے کے بعد آمدہ انتخابات میں جنوبی وزیرستان سے پاکستان تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے،
عمران خان کے ویژن کے مطابق مخالف امیدواروں کو عبرتناک شکست دیں گے انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں پاکستان تحریک انصاف برسراقتدار آتے ہی علاقے کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائیگا، جس کی واضع مثال سینیٹر دوست محمد کے فنڈز ہے جسکو پرسنٹیج کے بجائے شفاف انداز اور نیڈ بیس پر تقسیم کیاگیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب بلدیاتی نمائندے اور دیگر رہنما جن میں چیئرمین زبیر محسود ،چیئرمین نور عالم ، جبّار محسود ، حسین اللہ و دیگر شامل تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے