پبی (مانند نیوز )کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد کبیر آفریدی، اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ تنویراحمد اور دیگر کے ہمراہ سیکورٹی آڈٹ سپیشل اکنامک زون بارہ بانڈہ اور سی پیک سٹی کا دورہ کیا کمشنر پشاور کو اکنامک زون کے مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کمشنر پشاور نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معا ئنہ کیا اور سیکورٹی مزید سخت کر نے اور جاری تر قیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی کئے۔