پبی (مانند نیوز )معراجی پایاں کی 10سالہ مریم کو تشدد کرکے زخمی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار۔ملزم بچی کا پڑوسی نکلا۔ملزم کا اعتراف جرم ان خیا لات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ ناصر محمودنے پر یس کا نفر نس کے دوران کیا اس موقع پر ڈی ایس پی احسان ایس ایچ او تھا نہ نو شہرہ کلان ارشاد خان بھی مو جود تھے انہوں نے کہا کہ 27-02-2023 کو معراجی پایاں کے رہائشی منہاج گل نے پنی 10سالہ بیٹی مریم کے زخمی ہونے کی رپورٹ درج کی۔بچی کو نامعلوم ملزم نے تشدد کرکے بے ہوش کیا تھا۔میں نے فور طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ جوکہ سوشل میڈیا پر بچی کیساتھ زیادتی کی خبریں چل رہی تھی۔میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلا کہ بچی کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔وقار خان ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری اور اصل حقائق معلوم کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم اور کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے باریک بینی سے شواہد اکھٹے کئے۔موجود شواہد اور جدید طریقہ تفتیش سے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم ابراہیم ساکن معراجی پایاں کو گرفتار کر لیا۔ملزم بچی کا پڑوسی ہے۔بچی کو زیادتی کیلئے لے جانے کی کوشش کی گئی تھی اپنے آپ کو بچانے کیلئے چلانے پر اْ سکے سر پر وار کرکے زخمی کیا گیا تھا۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے