پبی (مانند نیوز) چھوٹے سرکاری ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ حکمران عیاشیاں کررہے ہیں‘ سرکاری ملازمین کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی‘ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے جبکہ اقتدار کے حصول کی جنگ کا خمیازہ غریب سرکاری ملازمین اور محنت کش طبقہ بھگت رہا ہے۔ ان خیالات کااظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اورنگزیب کشمیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلرکوں وسرکاری ملازمین کی ہرقسم کی سہولیات بند کرکے حکمران اقتدار کے مزے لے رہے ہیں۔ اور اقتدار کے حصول کیلیے ایک دوسرے کے کپڑے اتارنے پر تلے ہوئے ہیں۔ملازمین کی کوئی پرسان حال نہی۔امیر امیرتر اور غریب غریب تر ھورھاھے۔لیکن سرکاری ملازمین کے بنیادی حقوق کے حصول تک جنگ جاری رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے