پبی (مانند نیوز)تحصیل پبی میں روزانہ کی بنیاد پر سرکاری آٹا کی تقسیم بلا تفریق جاری ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد کبیر آفریدی کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر سرکاری آٹے کی تقسیم اسسٹنٹ کمشنر پبی میڈم ملیحہ سحر کی زیر نگرانی جاری ہے تمام آٹا یونین کونسل کی سطح پر مختص پوائینٹس پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔ آٹے کی تقسیم کو متعلقہ تحصیلدار, پٹواری اور لوکل سیکریٹری باقاعدہ مانیٹر کر رہے ہیں ذخیرہ آندوزی یا ریٹ کے متعلق شکایات کی صورت میں اسسٹنٹ کمشنر آفیس پبی میں اپنی شکایات جمع کروا سکتے ہے۔