پبی (مانند نیوز) گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو1122 نوشہرہ نے 836 حادثات میں خدمات فراہم کیں جن میں 157 روڈ ٹریفک حادثات شامل ہیں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو 1122 نوشہرہ کو 33 ہزار 780 کالز موصول ہوئیں، جن میں 17 ہزار غیر ضروری کالز شامل ہیں ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کے احکامات پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے مطابق ریسکیو 1122 نوشہرہ نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 836 ایمرجنسیز میں اپنی خدمات فراہم کیں ریسکیو1122 نوشہرہ کے ترجمان نبیل خان کے مطابق مجموعی طور پر 33 ہزار 780 سو کالز موصول ہوئیں، جن میں 17 ہزار غیر ضروری کالز شامل ہیں. سینئیر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 نوشہرہ نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6.32 منٹ میں 836 حادثات میں 813 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق ماہ کے دوران بم دھماکے یا سلنڈر پھٹنے کے 01، سڑک حادثات کے 157، میڈیکل ایمرجنسی کے 622، آگ لگنے کے 21، عمارت گرنے کے 0، جرائم یا گولی لگنے کے 20، ڈوب جانے کے 1, گرنے یادیگرہنگامی صورتحال کے 14 واقعات رونما ہوئے ان ایمرجنسی واقعات میں 813 لوگ متاثر ہوئے جن میں 153 افراد کو اسی جگہ ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ 660 افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا. ان حادثات میں 21 افراد یا تو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے ریسکیو 22 11 نوشہرہ کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔۔ گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 337 ایمرجنسی کال پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے جن میں 54 شفٹنگ ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 283 ایمرجنسیز کے دوران اندرونی نوشہرہ میں مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو شفٹ کیا گیا۔