سخاکوٹ(مانند نیوز) ویلج کونسل خرکی ڈھیری سخاکوٹ کو سبسڈائز آٹا میں نظر انداز کرنے پر چیئرمین حاجی سعیداللہ نے منتخب ممبران سمیت علاقہ عمائدین کسیاتھ احتجاج کی دھمکی دیدی۔ اگر ویلج کونسل خرکی ڈھیری کو نظرانداز کرنے کاسلسلہ بند نہ ہوا توبھرپوراحتجاج کرینگے۔ان خیالات کااظہار ویلج کونسل خرکی ڈھیری کے چیئرمین حاجی سعیداللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل خرکی ڈھیری کی آبادی اٹھ ہزار آبادی پر مشتمل ہے جس کیلئے ایک پوائنٹ مقررکرنا اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ویلج کونسل خرکی ڈھیری کیلئے جو آٹا ڈیلر مقررکیا گیا ہے انکاتعلق بھی ہمارے ویلج کونسل سے نہیں انکا تعلق ویلج کونسل غونڈو سے ہے انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کو آبادی کی تناسب سے سبسڈائز آٹا ملتا ہے جو پھرویلج کونسلوں پر آبادی کے لحاظ سے تقسیم کیا جاتا ہے مگر اس تناسب سے ہمارا ویلج کونسل مکمل طور پر نظراندازہے جتنے ویلج کونسل ہیں ان میں تین یاچار ڈیلرز مقررکئے گئے ہیں جبکہ ویلج کونسل خرکی ڈھیری کیلئے ایک پوائنٹ مقررکرنا ویلج کونسل کے عوام کے ساتھ سراسرزیادتی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شہاب محمد سے فوری طور پر نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ویلج کونسل خرکی ڈھیری کوآبادی کے تناسب سے سبسڈائز آٹامہیا نہیں کیا گیا تو منتخب ممبران سمیت علاقہ عمائدین کسیاتھ بھرپور احتجاج کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے