بٹ خیلہ (مانند نیوز)حلقہ این اے 8 ملاکنڈ کا مقابلہ دلچپسپ مرحلہ میں داخل ہوگیا، اس نشست پر پی ٹی ائی کے سابق ایم این اے جنید اکبر اور تحریک پبیک پاکستان کے شعیب احمد کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا، باقی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وپس لے لی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے دونوں امیدواروں کوانتخابی نشانات بیٹ اور کرین الاٹ کردئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی ائی کے سابق ایم این اے جنید اکبر کی استعفیٰ سے خالی ہونے والے حلقہ این اے 8 کی قومی نشست پر ضمنی الیکشن کا اعلان 19 مارچ کو کردیا گیا ہے، جس میں 8 مختلف سیاسی جماعتوں اور آزادامیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائی، تاہم اخری روز دو امیدواروں کے علاوہ باقی تمام امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لی۔ جس کی وجہ سے اس نشست پر اب پی ٹی ائی کے سابق ایم این اے جنید اکبر اور تحریک لبیک پاکستان شعیب احمد کے درمیانون ٹو ون مقابلہ ہوگا، جس نے حلقہ میں دلچسپ حیثیت اختیار کرلی ہے تاہم امیدواروں کی طرف سے ابھی تک الیکشن کمپین شروع نہیں ہوئی۔