سوات(مانند نیوز) مینگورہ شہر سے سبزی منڈی باہر منتقل کرنے میں مافیا روکاوٹ ہے، صدر عبدالرحیم اس میں ثالث کا کردار اد ا کریں، ٹی ایم اے کے منظورشدہ سبزی منڈی سب کو قبول کرنا ہوگی، صدر آل سوات سبزی منڈی ایسوسی ایشن شیر عالم خان، نائب سینئر صدر رحمت علی خان اور ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر سردار علی نے سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل میونسپل کمیٹی نے باقاعدہ سبزی منڈی کی منتقلی کا حکم جاری کردیا ہے، جس پر عملدارمد کرتے ہوئے اسی فیصد سے زائد آڑھتیوں اور منڈی میں کام کرنے والے لائسنس ہولڈرز نے اتفاق کیا ہے۔ مگر کچھ عناصر اس میں روکاٹ بنے ہیں انہوں نے کہاکہ سرکاری سبزی منڈی میں چالیس ہزار ماہانہ کرایہ پر تمام آڑھتیوں کو بڑے سائز کے دکانیں دستیاب ہیں مگر پرانے سبزی منڈی میں کچھ مالکان چالیس ہزار کے بجائے ماہانہ پڑیوں سے آٹھ لاکھ روپے وصول کررہے ہیں جوکہ سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ ملاکنڈ ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اس میں باقاعدہ فریق بن چکاہے۔ وہ تمام تجارتی تنظیموں اور کاروباری لوگوں کاصدر ہے وہ سبزی منڈی میں ثالث کا کردار ادا کریں اگر صدر عبدالرحیم نے ایک فریق کا ساتھ دیا تو ہمارے ساتھ آٹھ ہزار مزدور اور کاروباری لوگ ہیں ہم تمام ساتھی عبدالرحیم کے صدارت سے انکار کرینگے، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ چالیس سال قبل مینگورہ میں صرف چند دکانوں کے لئے سبزی منڈی بنی تھی جوکہ اب آبادی کے لحاظ سے کافی نہیں ہے، اس موقع پر صدر شیرعالم خان نے کہاکہ تمام پڑیوں، آڑھتیوں اور دیگر کاروباری لوگوں کے ساتھ مساوی رویہ رکھا جائیگا کسی کی حق تلفی نہیں کی جائیگی، انہوں نے مزید کہاکہ نئی سبزی منڈی میں پرانے سبزی منڈی کے نسبت پانچ گنا جگہ کی گنجائش موجود ہے وہاں پر گودام، کار پارکینگ، مسجد، کفیی ٹیریا اور کشادہ سڑکوں سمیت تمام تر سہولیات موجود ہے اس کے علاوہ سبزی کو وسعت دینے کیلئے مزید جگہ بھی فراہم کی جاسکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس یافتہ آڑتھیوں کو قرعہ اندازی کے زیعے شفاف طریقے سے دکانیں فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے پرانے سبزی منڈی کے تمام کاروباری حضرات کو کہا کہ کل اگر ٹی ایم اے کے اہلکار تمہارے دکانوں کو مسمار کرتے ہیں تو اس سے قبل اپنا کاروبار نئے سبزی منڈی میں منتقل کریں آل سوات سبزی منڈی ایسی سوایشن کے عہدہ دار تمام کاروباری لوگوں کی ہرقسم مدد کریگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے