بٹ خیلہ (مانند نیوز )تحریک لبیک ضلع مالاکنڈ کابدترین مہنگائی کے خلاف احتجاج، تھانہ بازار سے پریس کلب بٹ خیلہ تک پندرہ کلومیٹر مارچ، حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک ضلع مالاکنڈ کے امیر خادم رسول القادری کی قیادت میں بدترین مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جلوس تھانہ بازار سے گاڑیوں کی شکل میں ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ تک پہنچا جہاں نہ صرف شدید نعرہ بازی کی گئی بلکہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کو تمام ترحالات کا ذمہ دارقراردیاگیا مظاہرے میں حلقہ این اے 8مالاکنڈسے ضمنی الیکشن کے امیدوار مولانا شعیب احمد نے بھی شرکت کی جبکہ مولانا ابراہیم، حاجی اسفندیارچشتی، ریحان اللہ،مفتی شاہداللہ، تاجبربھائی جان اور نشرواشاعت کے سیکرٹری مومن اختربھی شریک ہوئے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ملک پر یہودی ایجنٹوں کا قبضہ ہے اور وہ ان کے اشاروں پر پاکستان کے مسلمانوں کو مہنگائی اور بے حیائی کی شکل میں ان کا اخلاق، غیرت اور ایمان کا پردہ چاک کررہاہے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں پاکستان سے مخلص نہیں بلکہ بیرونی آقا انہیں جو حکم دیتاہے وہ اسی پر عمل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بدترین مہنگائی نے غریبوں سے زندگی گزارنے کا حق چھین لیا اور حکمران طبقہ جو یہودی ایجنٹوں کا الہ کار ہیں وہ انہیں مزید ذلالت اورزندہ درگورکرنے کی پالیسی پر عمل پیراہے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک کا امیدواراگر جیت نہیں سکتا تو میدان بھی خالی نہیں چھوڑا جائے گا ہم نبی کے غلام ہے اور نبی کے اسوہ حسنہ پر چلنے والے ہیں اپنا پیغام ہرجگہ پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح خدائے رسول کے طریقوں سے انحراف کرنے والے نہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اُس سیاسی دلدل سے نکل آئیں جو عوام کی تباہی کا سبب بنا ہواہے میڈیا سوشل میڈیا پر پوسٹیں دینے سے نہ نظام بدلے گا اور نہ ملکی صورت حال ٹھیک ہوگی بلکہ اس کے لئے اپنے گھروں سے نکلنا ہوگاتحریک لبیک کا ساتھ دینا ہوگا۔