پشاور (مانند نیوز)خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو)پشاور کے زیر اہتمام بی ایس کے مختلف شعبوں میں داخلوں کے لیے کے ایم یو سنٹرلائزڈ اسپیشل میک اپ داخلہ ٹیسٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ مذکورہ ٹیسٹ میں کل 796 امیدوار شامل ہوئے۔ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 48 گھنٹوں کے اندر کیا جائے گا جسے کے ایم یو کی آفیشل ویب سائٹ (http://cat.kmu.edu.pk) پر دیکھا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ کا اہتمام کے ایم یو پشاور کے مین کیمپس میں ہوا جس میں796طلباء وطالبات شریک ہوئے۔واضح رہے کہ کے ایم یو کے ساتھ الحاق شدہ خیبرپختونخواکے تمام الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروگرامات میں داخلے کے لیئے ہر طالب علم کے لیئے مذکورہ ٹیسٹ دینا لازمی ہے جس کے بغیر کسی بھی انسٹی ٹیوٹ کو کسی بھی شعبے میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ دریں اثناء کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا ہے کہ اس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروگراموں میں داخلوں کے خواہشمند ایسے طلباء وطالبات کے مستقبل کو بچاناتھا جو کسی بھی وجہ سے کے ایم یوکیٹ کے گزشتہ ٹیسٹوں میں شریک نہیں ہوسکے تھے اور اب انہیں کے ایم یو کے ساتھ الحاق شدہ انسٹی ٹیوٹس کے داخلوں میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ کے ایم یو کے ساتھ ملحقہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹس ہمارے اہم سٹیک ہولڈرز ہیں لہٰذان کے مفادات کاتحفظ اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا کہ حالیہ کے ایم یو کیٹ کے انعقاد کا فیصلہ پرائیویٹ سیکٹر کی درخواست پر کیاگیا ہے جس سے انہیں اپنی خالی نشستیں پرکرنے کا موقع مل جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کاپرامن اور شفاف انعقاد کے ایم یو کے جملہ سٹاف کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے نظام میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبہ جات بنیادی اہمیت کے حامل ہیں یہی وجہ ہے کہ کے ایم یو ان شعبوں کا معیار بڑھانے کے لیئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے