ہنگو (مانند نیوز) ہنگو انتظامیہ نے ضلع بھر میں صفائی مہم شروع کر دی، ٹی ایم اے ہنگو اور ٹی ایم اے ٹل کا عملہ بھر پور انداز میں صفائی مہم میں شریک، صفائی ہماری شخصیت کی ائینہ دارہے ، شہری صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر فضل اکبر۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم اے ٹل اور ٹی ایم اے ہنگو نے خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے اس مہم کے دوران شہریوں کو سروسزفراہم کرنے والے اداروں ٹی ایم اے ہنگو اور ٹی ایم اے ٹل کا تمام عملہ اس مہم میں بھر پور انداز میں کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے اس دوران شہر اور گلی کوچوں میں جھاڑو پھیر مہم ، نالیوں سے گند اور ملبہ نکال کر ٹھکانے لگانے سمیت کئی دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد شہریوں کو آلودگی اور گندگی سے پاک کر خے ام کے حسن کو اصل حالت میں بحال کرنا ہے اس کے علاوہ اس مہم کی بدولت وبائی بیماریوں جیسے ڈینگی ، وغیرہ کا بھی راستہ روکنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔اور خود بھی نفاست پسند ہونے کا عملی ثبوت پئش کرتے ہوئے ڈسٹ بن گندگی اور خوڑہ کرکٹ ٹھکانے لگانے کے کیے استعمال میں لائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے