پبی (مانند نیوز)تھانہ اکوڑہ کے حدود میں ریڑھی پر کھیر فروخت کرنے والے جوان کے اندھے قتل کا مقدمہ حل۔قتل راہزنی کا شاخسانہ نکلا۔اپنی محنت مزدوری کے پیسے نہ دینے پر قتل کیا۔ملزمان گرفتار۔ملزمان نے اعتراف جرم کیا 24.02-2023 کو اکوڑہ پولیس کو اطلاع ملی کہ گلبہار کے قریب قبرستان میں ایک جوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔عجب خان ڈی ایس پی اکوڑہ اور حنیف خان ایس ایچ او اکوڑہ موقع پر پہنچ گئے۔لاش کو موسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے موقع سے شواہد کو اکھٹا کیا گیا۔مقتول کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی جو اکوڑہ بازار میں ریڑھی پر کھیر فروخت کرتا اور عشاء کو گھر واپس آتا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے غریب ریڑھی بان کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے عجب خان ڈی ایس پی اکوڑہ کی سربراہی میں حنیف خان ایس ایچ او اکوڑہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کو ٹریس کرکے مقدمہ کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کر دی۔مشکوک افراد کی جانچ بین کی گئی۔دن رات کی انتھک محنت اور جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو اہم کامیابی ملی۔وقوعہ میں ملوث ملزمان بشیر ولد وزیر اور یاسر عرف حاشرولد واحد ساکنان ترلاندی اکوڑہ خٹک کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتیہوئے سب اْگل دیا۔ملزمان نے راہزنی کیلئے روکا مزاحمت کرنے پر مقتول پر فائرنگ کی جس سے وہ لگ کر جانبحق ہو۔ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتا دئیے۔جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے